• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ کمیونٹی فیلڈمارشل اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘شیعہ علما کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی شیعہ کمیونٹی کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل سید حافظ عاصم منیر اور پاک فوج کے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایران سے متعلق جنگی صورتحال کے پس منظر میں سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے کو فروغ دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے ساتھ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر نیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مبشر حسن خان بھٹہ، علامہ سید تنویر الکاظم گیلانی اور دیگر موجود تھے، ڈاکٹر سید عامر عباس ہمدانی نے مزید کہا کہ جو ملک کے اندر یا ملک کے باہر بیٹھ کرملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں یا بن رہے ہیں ہماری عزت تب ہے جب ہمارا وطن ہے اور جو ماں دھرتی کی حفاظت نہیں کرسکتا اسے اس وطن کا باسی کہلانے کا حق نہیں ہے سوشل میڈیا پر وطن کی سالمیت کے خلاف تعصب ابھارا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید