• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 44 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ مظفر آباد کے علاقے میںمحمد وسیم سے ڈاکو نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں ڈاکوئوںنے فضل اکبر سے 20ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں ایوب سے ڈاکوئوں نے موبائل فون لوٹ لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ہمایوں سعید کا موبائل فون چھن گیا،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں سبحان گل کو ڈاکوئوں نے نقدی اورموبائل فونسے محروم کردیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ارسلان رمضان سے ڈاکووں نے نقدی و موبائل چھین لیا، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں یاسینسے موبائل فون چھن گیاجب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں احسان کی موٹرسائیکل، کشور عباس اور معیزکے موبائل فونز،چہلیک کے علاقے میں وسیم حیدر کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں عدنان کا ٹیوب ویل سامان، قطب پور کے علاقے میں یونس کی موٹرسائیکل،سائرہ اکبر ،وقار احمد کے موبائل فونز، شاہ شمس کے علاقے میں احمد کی موٹرسائیکل، ممتاز آباد کے علاقے میں اسحاق، شاہ رکن عالم کے علاقے میں بشیر احمد کے موبائل فونز، خلیل بھٹی کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں امبرین کا پمپ، خورشید اقبال کا موبائل فون، شاہد کی موٹرسائیکل، دہلی گیٹ کے علاقے میں زرینہ کا موبائل فون، عنایت اللہ کے طلائی زیورات، بدھلہ سنت کے علاقے میں شبیر کی گائے، حرم گیٹ کے علاقے میں عمران شریف کے جوتے، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں عبدالیاسر کی موٹرسائیکل، مخدوم رشید کے علاقے میں عبدالرزاق کے بکرے، بستی ملوک کے علاقے میںارشاد بیگم، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں حمزہ کی موٹرسائیکل،کوثر مرزا کے درخت، صدر شجاع آباد کے علاقے میں وقاص احمد کے موبائل و نقدی، راجہ رام کے علاقے میں حافظ طارق کی موٹریں، گلگشت کے علاقے میں حسیب کی نقدی 45ہزار ظفر کے زیورات و65ہزار چوری ہو گئے،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید