ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کی مختلف سب ڈیویژنز نے شہریوں کے گھروں کے سامنے نصب سٹریٹ لائٹس کے نام پر بھاری جرمانے عائد کرنا شروع کر دیےجس سے شہری شدید پریشان ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے گھر کے سامنے کھمبے پر لائٹ لگی ہے تو اس کا بل بھی انہیں ادا کرنا ہوگا جب کہ ماہرین نے اس اقدام کو غیر منطقی اور شہریوں کے لیے اضافی مالی بوجھ قرار دیا ہے، کیونکہ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل پہلے ہی سٹریٹ لائٹس کی مد میں میپکو کو ماہانہ کروڑوں روپے کی ادائیگی کر رہی ہیں۔