ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان اورگردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی، بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی تیزی سے بحال ہو گئے اور کسی بھی مرکزیعلاقے میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔