• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کی ٹیم بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود رہے گی، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود رہے گی اور شہریوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا ،شہر میں نالوں کی صفائی کا بڑے پیمانے پر آغاز کر دیا گیا ہے اور نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے چوکنگ پوائنٹس پر مؤثر نگرانی کا نظام تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ برسات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے،شہر کے بڑے نالوں میں پانی کا بہاؤ بہتر ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم برسات کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھرپور اور منظم انداز میں کام کر رہی ہے، صرف نالوں کی صفائی ہی نہیں بلکہ محکمہ سٹی وارڈنز کے تحت مختلف مقامات پر رین ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز پی آئی ڈی سی ایل ، ہجرت کالونی ، زہری سمیت دیگر مختلف نالوں کا معائنہ اور صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز اقبال نواز اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید