کراچی (اسٹاف رپورٹر)شادمان ٹاؤن اور اورنگی میں آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل گیا ،ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پرقابوپالیا ،تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاؤن سیکٹرچودہ بی میں گھرکے باورچی خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو 1122 کے عملے نے پہنچ کر فوری طورپر آگ پر قابو پالیااس دوران باورچی خانے میں موجود سامان خاکسترہوگیا، اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اسٹور میں شارٹ شرکٹ کےباعث پرآگ لگ گئی ، ریسکیو 1122 کے عملے نے آگ پر قابو لیا تاہم سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔