• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے باعث ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا ہو چکی، حکومت فوری ریلیف فراہم کرے، سنی تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری ،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے باعث ملک میں افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے شدید پریشانی میں مبتلا ہے، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو فوری ریلیف فراہم اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید