• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانتی نگر میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، ڈالیما روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شانتی نگرکے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا ، خواتین اوربچے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے، مظاہرین نے ڈالمیا روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیئے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہری بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی سپلائی بند ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں،جب تک مسئلہ حل نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں سے گزارا ، پولیس نے احتجاجی مظاہرین سے طویل مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا اور پر امن طور پر منشتر ہو گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید