کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید کے قریب واقع 72 انچ کی پانی کی لائن سےمنگل کو پانی بھرنے کے لئے آنے والی 14سالہ ثناء دختر نظیر پائوں پھسلنے کے باعث لائن کے کھلے حصے میں گر کر لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں نے 2 روز کی طویل جدوجہد کے بعدجمعرات کو لاش کو نکال کراسپتال منتقل کی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کی میت ورثاء کے حوالے کردی۔