• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے ایران کی غیور قوم کی بے مثال استقامت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء کا لہو ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے،ایران کی تنہا مزاحمت نا قابل شکست ہے خطہ میں صہیونی عزائم کبھی پورے نہیں ہو سکتے،ہم امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت، مداخلت اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی ہیں، معصوم جانوں کا ضیاع اور خودمختار ممالک پر حملے عالمی امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید علی لاریجانی کا مسلم حکمرانوں کے نام خط ایک واضح پیغام اور امت کو بیدار کرنے کے لیے کافی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ قبلہ اول کے دعویدار کہاں ہیں،مسلم خون بہایا جا رہا ہے اتحادی عرب ممالک ان جرائم کے برابرکے شراکت دار ہیں ان کا دامن بھی بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں اور ایران کے خلاف ان کی خاموشی ظلم کے تسلسل کو مزید تقویت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام اپنے حکمرانوں سے ان کی خیانت کا احتساب کریں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ملک سے امریکی اثر و رسوخ کا خاتمہ ، امریکی سفارتخانوں کو بند کیا جائے اور سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید