کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کاز وے ندی سے 7 سے 8 روز پرانی ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، عمر35 سال کے قریب ہے،پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا ، ملیرسٹی تھانے کی حدود مومن آباد فیز ون میں واقع مکان سے 31 سالہ بلال ولد محمد شفیق کی تین روزپرانی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی ، کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرنے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی۔