کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے عید کے تیسرے روز سی ویو سے اغوا کی جانے والی تین سالہ وریشہ کو جیکسن مسان چوک سے باحفاظت بازیاب کروا کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا،بچی کے اغواہ کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں 25 مارچ کو درج ہوا تھا، سوشل پلیٹ فارم کے ذریعے بچی کی تصاویریں و تفصیلات آویزاں کی گئیں ،پولیس نے ابوبکر نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔