کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پورٹ قاسم کے قریب گودام میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا کر 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جن میں احمد علی، یاسر عمر فاروق، وحید، محمد عطاء، محمد وسیم اور گل یاسین شامل ہیں،ملزمان سے 30 بور پستول، موبائل فونز اور کار برآمد کرلی گئی، ملزم محمد وسیم ضلع کورنگی کا پولیس اہلکار نکلا جو گینگ کا متحرک رکن تھا جسے ایک ماہ قبل نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔