• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڑوسی ممالک سے جڑے معاملات پر سنجیدہ فکر کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یو این او ڈی سی کے تعاون سے سندھ سینٹر فار ایکسیلینس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے زیر اہتمام منعقد اسٹریٹجک پلاننگ ورکشاپ کا اختتامی سیشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا ہےکہ پڑوسی ممالک سے جڑے معاملات پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتہا پسندی کے تدارک کے لیے تعلیمی نظام میں جدت،تنقیدی سوچ اور اسکل ایجوکیشن کو فروغ دینا ناگزیر ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نوعیت کی ورکشاپس موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں مسائل کے عملی اور دیرپا حل تلاش کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش حالات کے تناظر میں ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے حصے کا مثبت کردار ادا اور معاشرے میں بہتری کے لیے اجتماعی کوششیں کریں، انہوں نے تعلیمی اصلاحات کو انتہا پسندی کے تدارک کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری سطح سے لے کر اعلیٰ تعلیمی اداروں تک جامع اصلاحات ناگزیر ہیں،اختتامی سیشن میں سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن عرفان بہادر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل آصف رضا بلوچ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران، ماہرین تعلیم، بین الاقوامی شراکت داروں اور مختلف مذاہب کے نمائندگان نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید