• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت بنو قابل 5.0 کے انٹری ٹیسٹ ہفتے اور اتوار کو ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے فری آئی ٹی کورسز پروگرام’’ بنو قابل5.0‘‘ کے اسپرنگ سیشن کے لیے انٹری ٹیسٹ کااہتمام ہفتہ 28اوراتوار 29 مارچ کو ہوگا ۔دونوں دن صبح طالبات اورشام کے اوقات میں طلبہ ٹیسٹ دیں گے ۔35 ہزار طلبہ وطالبات اس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے ۔شہر کے 28مقامات پر قائم الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ سینٹرز میں ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے گا ، طلبہ کی سہولت کے لیے 5.0کوسال بھر کے لیے 3سیشنز میں تقسیم کیا ہے ،طلبہ اپنی سہولت کے مطابق سیشن کا انتخاب کر کے فری آئی ٹی کورسز پروگرام ’’بنو قابل ‘‘کا حصہ بن سکتے ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید