• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 29 لاکھ روپے چھیننے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور پولیس نے 29 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث برطرف پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان شرافت، بشیر اور یاسین کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق 11 مارچ 2026 کو شیر شاہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 5 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 29 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے ، ملزمان سے 5 لاکھ روپے ، غیر قانونی تین پستول ، واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں جبکہ چھینی گئی رقم سے خریدی جانے والی نئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، ملزم شرافت پیٹرول پمپ کا سابقہ ملازم ہے، ملزم بشیر سندھ پولیس کا برطرف اہلکار اور اس سے قبل بھی تھانہ گڈاپ میں 92 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم یاسین 10 سے زائد چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید