• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی لینڈنگ نہ ملنے پر اسلام آباد کی پرواز کی کراچی واپسی، مسافر 15 گھنٹے پریشان

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دبئی لینڈنگ نہ ملنے پر اسلام آباد کی پرواز کی کراچی واپسی، مسافر 9 گھنٹے پریشان رہے،اسلام اباد سے ابوظہبی کی پرواز ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے 150مسافر 15گھنٹے تک نہ مصائب حالات کا شکار ہو کر منزل تک پہنچے. پرواز پی ایف 798 رات دو بجے اسلام اباد سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوئی تھی طیارہ منزل پر پہنچ گیا اور لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ اے ٹی سی نے رن وے بند ہونے کی اطلاع دے کر طیارے کو لینڈنگ نہ دی۔ پرواز مسقط کی طرف روانہ ہوئی مگر وہاں پارکنگ نہ ہونے پر لینڈنگ نہیں دی گئی۔ تو پائلٹ نے کراچی کا رخ کیا اور صبح 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

اہم خبریں سے مزید