کراچی (رفیق مانگٹ)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جنگ شدت اختیار کر گئی،مذاکرات بے نتیجہ،امریکہ سفارتی کوششوں کو ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے، محمد باقر قالیبافاسلام آباد کی امریکہ اور ایران دونوں کو مذاکراتی میز پر لانے کی کوشش ،مگرسفارتی پیش رفت کی کوئی علامت نہیں دکھائی دیعلاقےمیں مزید 3,500 امریکی فوجی پہنچ گئےمشرق وسطیٰ کی جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں میں ہفتے کے آخر میں شدت دیکھی گئی۔ علاقائی سفارت کاروں نے تنازع کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوئی۔ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر اور اعلیٰ جنگی رہنما محمد باقر قالیباف نے کہاکہ امریکہ سفارتی کوششوں کو ایران میں زمینی کارروائی کی تیاری کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور خبردار کیا کہ ہمارے جوان منتظر ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں جمع ہوئے تاکہ دونوں فریقوں کو جنگ ختم کرنے پر راضی کیا جا سکے۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر کے مطابق اسلام آباد امریکہ اور ایران دونوں کو مذاکراتی میز پر لانےکی کوشش کر رہا ہے، تاہم سفارتی پیش رفت کی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔علاقےمیں مزید 3,500 امریکی فوجی پہنچ گئے۔