• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے 30دن، مشرق وسطی 1 لاکھ پروازیں منسوخ، 3 کروڑ مسافر متاثر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے 28فروری کے حملے کو پورے 30 دن ہوگئے ہیں ایسے میں مشرق وسطی کا فلائٹ اپریشن فعال نہیں ہوسکا۔ 30 دن میں مشرق وسطی ایک لاکھ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ان پروازوں کی منسوخی سے 3 کروڑ مسافر سفر کرنے سے محروم رہے ہیں۔ پروازوں کی منسوخی اور فیول انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے جس میں مزید اضافے کے خدشات سامنے ارہے ہیں جنگ ختم ہو بھی گئی تو صورتحال کو معمول پر لانے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں ذرائع کے مطابق 27 فروری سے پہلے دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ اوسط 1250، ابوظہبی 480، شارجہ 344، راس الخیمہ، فجیرہ، العین سے 50، دوحہ 700، بحرین 175، کویت 288، دمشق 40، اردن امان 130، شام ایران کے تمام ایئرپورٹس سے 240، عراق 215، بن گورین ایئرپورٹ تل ابیب 378، حائفہ 24، بیروت 130، ریاض 672، دمام 240 پروازیں اپریٹ ہوتی رہی ہیں۔ جنگ کے بعد بیشتر ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کویت بحرین عراق لبنان ایران کے فلائٹ اپریشن صفر پر ہیں جبکہ ناگفتہ بے حالات کے باوجود متحدہ عرب امارات سے فلائٹ اپریشن جاری ہیں تاہم کسی بھی ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید