کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلشن معمار پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے بس ڈرائیور سمیت 5 کارندوں کو گرفتار کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے 5 پستول، 6 میگزین، گولیاں، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کرلئے ، پولیس کے مطابق ملزمان مسافر بسوں کے ذریعے دیگر صوبوں سے غیر قانونی اسلحہ سندھ منتقل کرنے میں ملوث تھے، ملزمان میں جہانگیر خان ولد ظفر خان، نعمت اللہ ولد انور گل، شیر علی ولد گل آغا، سلیمان ولد اصغر اور امجد ولد گل حسن شامل ہیں،پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، گینگ کا سرغنہ پشاور میں موجود بتایا جاتا ہے جو کہ منظم اسلحہ کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے،گرفتار بس ڈرائیور جہانگیر براہ راست غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فرخت میں ملوث ہے،ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی مسافر کوچ کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔