• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی رہنماؤں کے بیانات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان میئر کراچی اور کے ایم سی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں حافظ نعیم الرحمنٰ اور منعم ظفر خان کے حالیہ بیانات کو حقائق کے منافی، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کرپشن اور نااہلی کے الزامات لگانے والے پہلے اپنی جماعت کی کارکردگی کا جائزہ لیں، گزشتہ 32سال میں کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کے 6میئر براجمان رہے ہیں عملی طور پر انہوں نے شہر کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کئے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو ان میئرز کی نااہلی کا بوجھ بھی اٹھانا پڑ رہا ہے، جماعت اسلامی کی قیادت کراچی میں پیپلزپارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اپنا مستقبل تاریک دیکھ کر بوکھلاہٹ میں محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی حد تک محدود ہوچکی ہے، ریڈ لائن، کے فور اور دیگر منصوبوں میں تاخیر کی ذمہ داری صرف صوبائی حکومت پر ڈالنا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ منصوبے وفاقی و بین الادارہ جاتی نوعیت کے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ محض سیاسی نعرہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید