• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں پڑوسیوں کے مابین جھگڑا، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری میں رہائشی اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر کچرا پھینکنے پر پڑوسیوں کے مابین جھگڑے میں فائرنگ، تیزدھار آلے اور ڈنڈوں کے وار سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری میر محمد بلوچ روڈ یوسفی مسجد کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر جھگڑے کے دوران فائرنگ اور تیز دھار آلہ کے وار سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 24 سالہ گل صبا دختر شیر زمان نے دم توڑ دیا ، واقعہ میں گولیاں لگنے سے 48 سالہ سید زمان ولد نوکر خان، چھری کے وار سے 27 سالہ عبدالرحمٰن ولد سعید زمان اور شمسن زمان زخمی ہوئے، پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 5 ملزمان حیات، شاہ فہاد، شاہ خالد، شاہ فیصل اور شاہ سعود کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس نےبتایا کہ دونوں پڑوسیوں میں گزشتہ چار سال سے تنازع چل رہا تھا،فائرنگ شاہ سعود نے کی تھی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چاقو اور ڈنڈے بھی برآمد کر لئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید