• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مخدوش عمارتوں سے متعلق نئے قوانین متعارف کروا رہی ہے، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مخدوش عمارتوں سے متعلق نئے قوانین متعارف کروا رہی ہے، وزیر بلدیات کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقد اجلاس میں شہر بھر میں موجود خطرناک و خستہ حال عمارتوں کی صورتحال، شہریوں کو درپیش خطرات اور ان کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے ہدایت دی کہ مخدوش عمارتوں کی نشاندہی، ان کے مکینوں کی محفوظ منتقلی اور بعد ازاں عمارتوں کے انہدام کے عمل کو مربوط اور شفاف بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ عمارتوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین کے خدشات کو دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف علاقوں میں موجود خطرناک عمارتوں کی فہرست کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو ٹائم لائن دے کر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید