• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی، کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے سروے شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی نے کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے سروے شروع کر دیا، مقصد ڈیٹ مارکیٹ میں موجود اہم رکاوٹوں کی نشاندہی اور بہتری کی تجاویز حاصل کرنا ہے،تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے اور ڈیٹ مارکیٹ کو زیادہ فعال اور مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کروانے کے پیش نظر، مارکیٹ کے شرکاء سے آراء حاصل کر کے سروے شروع کیے ہیں، سروے کے ذریعے مارکیٹ میں دستیاب مختلف ڈیٹ پراڈکٹ کے بارے میں موجود آگاہی ، قرض کے اجرا اور لسٹنگ کے مسائل کو جانچنا، اور کریڈٹ ریٹنگ کے عمل کی مؤثریت کا تجزیہ ، ڈیٹ مارکیٹ میں موجود اہم رکاوٹوں کی نشاندہی اور بہتری کی تجاویز حاصل کرنا ہے، سروے میں لسٹڈ کمپنیاں، صنعت سے وابستہ افراد، اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں شریک ہوں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید