• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی بندش سے نوجوان نسل کا نقصان ہوگا، تنظیم اساتذہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدرپروفیسر رئیس احمد منصوری نے میڈیا سیل جماعت اسلامی سندھ کے دورے میں بات چیت کے دوران کہاہے کہ امریکا،ایران جنگ کو جوازبناکرتعلیمی اداروں کی بندش سے نوجوان نسل کا تعلیمی نقصان ہوگا۔پہلے ہی سندھ میں تعلیمی صورتحال کو تسلی بخش نہیں قراردیاجاسکتا ،حکومتی اعدادوشمارکے مطابق اس وقت بھی 78لاکھ بچے تعلیمی اداروں سے باہر جبکہ کورونا، سیلاب اور سہولتوں کے فقدان کے باعث تعلیمی خسارہ برداشت کر چکے ہیں،مزید بندش کا مطلب سندھ کے لاکھوں بچوں کے لیے تعلیم سے مستقل محرومی ہے۔سندھ میں تعلیمی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ بند اسکول کھولنے، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، اساتذہ کی حاضری یقینی اوران کے اندرتدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے پرتوجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی ناقص صورتحال نے تعلیم کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں،کومت فوری طور پر اساتذہ کی بھرتیوں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کی بندش جیسے فیصلوں کا ازسرِ نو جائزہ لے تاکہ سندھ کے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید