کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ میں شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور بابر اعظم کی پشاور زلمی کا میچ ایک گیند پھینکے بغیر منسوخ کردیا گیا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ زلمی کے دو میچوں کے بعد تین پوائنٹس ہیں جبکہ تین بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد کو پہلا پوائنٹ بارش کی وجہ سے ملا۔ منگل کی شام بارش کی وجہ سے ٹاس نہ ہوسکا۔ اسی دوران طوفانی بارش کے باعث حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن مکمل نہ ہوسکا۔ بدھ کو دو میچ ہارنے والی حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کا میچ ہوگا۔ ملتان نے پہلا میچ جیتا ہوا ہے۔