کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کی جانب سے تاریخ کے سب سے بڑے جرمانے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی،وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی، میں اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہ ہو اس کے لئے درکار ضروری تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، میں پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کرتا ہوں۔