کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمن ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں انونسیبلز نے چیلنجرز کو 30 رنز سے شکست دےدی۔ پیر کو انونسیبلز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔ ناکام ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔ لاہور کے غنی انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں انونسیبلز کی گل فیروزہ اور ماہم انیس نے 43، 43 جبکہ ارم جاوید نے 35 رنز بنائے۔ چیلنجرز کی طرف سے نیلم مشتاق اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹ لیے۔ جواب میں چیلنجرز کی اریجہ حسیب نے 37 رنز ناٹ آؤٹ اور نتالیہ پرویز نے 31 رنز بنائے۔ نورین یعقوب اور مومنہ ریاست نے دو دو وکٹیں لیں ۔