میامی (جنگ نیوز ) اطالوی ٹینس اسٹار جینک سنر نے میامی اوپن کے فائنل میں جمہوریہ چیک کے جیری لہیکا کو شکست دے دی۔ انہوں نے انڈین ویلز اور میامی ٹائٹل جیت کر ’’سن شائن ڈبل‘‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہ ہارنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی ماسٹرز 1000 مقابلوں میں مسلسل بغیر سیٹ ہارے جیتنے والے میچوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔