کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) اے ایف سی کوالیفائنگ رائونڈ میں میانمار نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر سفر ختم کردیا۔ یہ پاکستان کی گروپ کے چھٹے میچ میں چوتھی شکست ہے ۔ افغانستان کے خلاف اس کے دونوں میچز ڈرا رہے۔ منگل کو اسلام آباد کے جناح فٹ بال اسٹیڈیم میں پہلے ہاف میں مواقع ملنے کے باوجود پاکستان کے کپتان عالمگیر غازی اور شائق دوست گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ دوسرے ہاف کے آغاز کے گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کے سبب پاکستان کیخلاف گول ہوگیا ۔ کھیل کے 60ویں منٹ میں میانمار کے گول تھان پینگ نے دوسرا گول اسکور کردیا۔ پاکستان کا واحد گول 90ویں منٹ میں شائق دوست نے کیا۔