ویلنگٹن (جنگ نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ باقاعدہ کپتان مچل سینٹنر کی آئی پی ایل میں مصروفیت کے باعث ٹام لیتھم کو قیادت سونپی گئی ہے۔ اسکواڈ میں انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولرز میتھیو فشر، ول او رورک اور بلیئر ٹکنر کی واپسی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ون ڈے 17 اپریل کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔