کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا خواب ہے اسی کے لیے کھیل رہا ہوں ، پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 برس سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں ابھی بھی امید ہے کہ میں پاکستان سے کھیلوں گا ۔ ہمارے اوپر ہار کے بعد کوئی دباؤ نہیں ہے ، بابر اعظم کو پہلے بھی آؤٹ کر چکا ہوں اب پھر ان کے خلاف بولنگ کا موقع مل رہا ہے ، سلو باؤنسر اور یارکر کیلئے زیادہ محنت کرتا ہوں ۔