ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں دوران واردات کانسٹیبل گولی لگنے سے زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں محرر کے طور پر ڈیوٹی انجام دینے والا کانسٹیبل محمد آصف موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ سہو بنگلہ موڑ کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر نقدی چار ہزار روپے لوٹ لیے،کانسٹیبل نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، ریسکیو1122نے زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا اطلاع پر پولیس نے فرار نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔