• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے ملزم عظیم خان سے 120گرام ہیروئن ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم اعجاز سے 1200گرام ہیروئن، ملزم کاشف سے 6لیٹر شراب ،ملزم عثمان سے 6لیٹر شراب، ملزم علی رضا سے 20لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم ذیشان سے 120گرام چرس ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عارف سے 75لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم سنی سے 15لیٹرشراب اور ملزم احتشام سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دکان ہتھیانے کیلئے جعلی و فرضی اقرار نامہ تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے 14سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ کوتوالی پولیس نے شہری کے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ جلیل آباد پولیس نے شہری سے نوسربازی کرکے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،اسی تھانے کی پولیس نے ملزم محسن علی سے پسٹل اور دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سبطین علی سے پسٹل برآمد کرلیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے زخمی ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید