ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خانیوال اور لودھراں میں کارروائیاں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ 132 ٹن آر میں گوشت بردار گاڑی کی انسپکشن کی، اس دوران ساڑھے 5من مضر صحت گوشت تلف، ملزمان سیف الرحماناور محمد مکی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج اورگاڑی پولیس کے حوالے کردی گئی، علاوہ ازیں لودھراں میں سپر سٹور کی چیکنگ، 7 من ملاوٹی بیسن تلف کرکے سپر سٹور مالک کیخلاف بھی ایف آئی آر درج کردی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ ایک ناقابل معافی جرم ہے اور صحت دشمنوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔