ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو، صوبہ سرائیکستان کے صدر ڈاکٹر مقصود لنگاہ، ملتان ڈویژن کے صدر مہر ربنواز چاوناور ملتان سٹی کے صدر محمد اجمل خان بادوزئی نے کہا ہے کہ 7اپریل کو پاکستان سرائیکی پارٹی کا 37واں یوم تاسیس بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ مرحوم کی 13ویں برسی ملتان وینس ہاؤس ناگ شاہ پرانا شجاعباد روڈ پر دوپہر ایک بجے منعقد ہو گی، تقریب کی صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کریں گی، اس موقع پر صوبہ سرائیکستان کے قیام کے حوالے سے کانفرنس ہو گی جس میں ملک بھر سے سندھی، پشتون، بلوچ، دانشور وکلاء، سول سوسائٹی مزدور رہنما خطاب کریں گے۔