ملتان(سٹاف رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو بجلی چورقرار دینا پوری تاجر برادری کی توہین ہے، انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر خواجہ آصف سے استعفیٰ لیں اور وہ اپنے نازیبا الفاظ پر پوری قوم سے معافی مانگیں،انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کےٹیکسز ہی پر حکمران طبقہ عیاشیاں کرتا ہے، اگر تاجروں کی عزت نفس مجروح کی گئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گااور اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو معیشت کا پہیہ رک سکتا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،اجلاس سےصدر جنوبی پنجاب قومی تاجر اتحاد ملک اکرم سگو، چیئرمین جنوبی پنجاب قومی تاجر اتحاد شیخ محمد شفیق، ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر اور سٹی صدر قومی تاجر اتحاد ملک اقبال جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں بابا طارق بھٹی، شیخ عتیق الرحمان، ملک محمد عمر، رانا خرم ،حاجی یامین اور ملک محمد الطاف لنگاہ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔