• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سید سمیع الحسن گیلانی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی کے صاحبزادے کے ولیمہ میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کو خوشیوں بھری زندگی عطا فرمائے، تقریب میں سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہید سید ابو الحسن گیلانی، مخدوم سید سہیل گیلانی اور سابق سید افتخار الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مخدوم سید سہیل گیلانی نے دعا کرائی،تقریب میں سیاسی و سماجی معززین علاقہ اور دیگر شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے شرکاء سے ملاقات کی۔
ملتان سے مزید