• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکاصفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے شہر میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی انتظامات اور فیلڈ سرگرمیوں کی خود نگرانی کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر بھی ہمراہ تھیں جب کہ متعلقہ محکموں کے افسران نے صفائی آپریشن اور ویسٹ کلیکشن کے نظام پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں صفائی کے معیار کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو صفائی کے عمل کو مزید موثر بنانے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔
ملتان سے مزید