• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکشی کرنے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں چل بسا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) خودکشی کرنے والا شخص دوران علاج نشتر ہسپتال میں چل بسا، پولیس نے نعش قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پاک گیٹ پولیس کو چال چندر والا سے محمد مکی نے اطلاع دی کہ 28مارچ کو میرے والد محبوب علی نے خودکشی کرنے کیلئے نشہ آور کیپسول وافر مقدار میں کھائے تھے جن کو حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کرایا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں چل بسے،اطلاع پر پولیس نے مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر سرد خانے منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ملتان سے مزید