• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس، وکلا کو عمران اور بشریٰ سے ہدایات لینے کی مہلت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکلا کو عمران اور بشری سے ہدایات لینے کی مہلت دیدی ، سماعت 6اپریل تک ملتوی ،دوران سماعت چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ اگر اپیل مقرر ہو گی تو سزا معطلی نہیں سنی جائے گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ نے نیب کی متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف نے کہا کہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ان کے قابل سماعت ہونے متعلق دو متفرق درخواستیں دائر کی ہیں،مرکزی اپیل میں نوٹس نہ ہوا ہو تو سزا معطلی کی درخواستیں نہیں سنی جا سکتیں۔
اہم خبریں سے مزید