واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی جج کا ٹرمپ کو 400ملین ڈالر کا وائٹ ہاؤس بال روم منصوبہ روکنے کا حکم، صدرٹرمپ نے تاریخی ایسٹ ونگ کو منہدم کیا تاکہ 90ہزار اسکوائر فٹ کے منصوبے کی راہ ہموار ہوسکے،جج نے فیصلہ دیا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر تعمیرات قانونی نہیں ، ادھر ٹرمپ نے حکم کو غلط قرار د یتے ہوئے اپیل دائر کر دی۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق – امریکی جج رچرڈ لیون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 400 ملین ڈالر کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے کو روک دیا ہے۔