• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ملتان موٹر وے پر سندھ میں 200 کلومیٹر کے جدید کیمرے چوری

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سندھ میں مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی پر تو اکثر سوالات اٹھائے جاتے رہتے ہیں ایسے میں شاندار وفاقی منصوبہ موٹر وے ایم 5شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلینس اور اسپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکووں نے چوری کرلی ہیں۔ ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میں زیادہ گھمبیر صورتحال ہے۔ جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لئے گئے اور پولیس کی سیکورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں۔ ان چوکیوں میں زندگی کے آثار بھی دکھائی نہیں دیئے۔ لائٹس اور ریفلیکٹرز بھی غائب ہیں۔ یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر وے کے تمام سروس ایریاز کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں جبکہ حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی 90فیصد تک خراب ہیں۔ کیمرے چوری یا غیرفعال ہونے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا عملہ پرانی طرز پر اسپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید