• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، کمسن بچہ اور 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ اور 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود شاہ فیصل کالونی دونمبرچورنگی کے قریب الیکٹرک اسکوٹی پرسوار فیملی ٹریفک حادثے کا شکارہو گئی جس کے نتیجے 4 سالہ اُنیس ولد فراز موقع پرجاں بحق اور 30 سالہ زبیب النساءزوجہ فراز شدید زخمی ہوگئی ، حادثے میں جاں بحق کمسن بچہ اور زخمی خاتون آپس میں ماں بیٹا اور کورنگی کے رہائشی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ توازن بگڑنے کی وجہ سے اسکوٹی پر سوار خاتون اور کمسن بچہ سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے اناج کی بوریوں سے لدھا ٹرک آ رہا تھا کہ جس کے اگلے ٹائروں کی زد میں آکر کمسن بچہ موقع پر جاں بحق اورخاتون شدید ہو گئی ، حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوتشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست لےلیا اور تھانے منتقل کردیا، نیوکراچی خمیسو گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب رکشا کھمبے سے ٹکرانے کے باعث ڈرائیور 40 سالہ محمد عیدن ولد متن خان موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، فیڈرل بی ایریا انچولی سوسائٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ ساجد ولد ابان جاں بحق ہوگیا ، ، متوفی انچولی سوسائٹی کا رہائشی تھا ،حادثہ کے بعد ڈرئیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ہے ، دریں اثنا کورنگی کاز وے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب ٹرک موٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ عرفان اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہوگئے،ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید