کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 50 سالہ نعیم جان ولد محمد زمان کوقتل کردیا اورموقع پرسے فرار ہوگئے، مقتول کے بھائی کے مطابق مقتول کو فون کرکے گھر سے بلایا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، منگھوپیر خیرآباد مسافر کوچ کےاڈے پرجھگڑے کے دوران فائرنگ اور تیزدھار آلے کے وار سے 35 سالہ تاثیر خان ولد درشاد خان اور 25 سالہ رحیم ولد گل رازق زخمی ہو گئے،ایس ایچ او منگھوپیر کے مطابق تاثیرخان کوگلزارنامی شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا جبکہ تاثیرخان نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے گلزارکے بھتیجے رحیم کوزخمی کیا ، ملزم گلزار اور زخمی تاثیر خان بس اڈے کے منشی ، جھگڑا ٹوکن کے تنازع پر ہوا، گلزار موقع سے فرار ہو گیا ، بلدیہ ٹاؤن چوبیس کی مارکیٹ کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 45سالہ شیرینہ زوجہ عزیز الرحمٰن ن زخمی ہوگئی ۔