• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے تعلیم دشمنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منعم ظفر خان نے ضلع غربی کے تحت اورنگی ٹاؤن میں پڑھو اور پڑھاؤ مہم کے سلسلے میں دو روزہ تبادلہ کتب کیمپ کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے تعلیم دشمنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، پڑھو اور پڑھاؤ مہم دراصل متوسط و غریب طبقے کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، کراچی میں ماہ اپریل میں پندرہ مقامات پر تبادلہ کتب کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثنا ادارہ نورحق میں الخدمت کے فری آئی ٹی کورسز پروگرام بنو قابل 5.0کے اسپرنگ سیشن کے انٹرویوز کیمپ کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، الخدمت ان نوجوانوں کو مواقع کے ساتھ رہنمائی بھی فراہم کررہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید