کراچی (اسٹاف رپورٹر) مین لسبیلہ چوک پر علاقہ مکینوں نے بجلی کے عدم دستیابی پر احتجاج کیا اور روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ،پولیس نے ٹریفک کو گرو مندر سے جہانگیر روڈ ،تین ہٹی سے لیاقت آباد کی طرف، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو باٹا کٹ سے یوٹرن دے کر چورنگی نمبر ایک سے ڈاکخانہ کی طرف اور نشتر روڈ سے آنے والی ٹریفک کو البیلا سگنل سے جماعت خانہ کی طرف بھیجا۔