لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے ورلڈ ہیلتھ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہے-ہمیں سائنس اور تحقیق پر مبنی فیصلوں کو فروغ دینا ہوگا، قران حکیم ایک مکمل سائنس ہے، اس کے زریں اصول اپنا کر صحتمند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے-اللہ تعالی، رسول پاک ﷺ اور قرآن مجید کے بتائے ہوئے زندگی گزارنے کے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر ہی صحت مند زندگی ممکن ہے-صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کا ہیلتھ سسٹم پورے پاکستان کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہا ہے-بدقسمتی سے چند ایک کیسز کی وجہ سے عوام میں اس ادارے کا تشخص مجروح ہوتا ہے-چند کالی بھیڑوں کی وجہ پورے محکمے کو مورد الزام ٹہرانا محنت سے کام کرنے والوں سے زیادتی ہو گی-ہمیں وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کے دن تمام ڈاکٹرز، نرسز پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔