لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال اور جی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریم آباد ،وزیرآباد میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی ہونے والے مسیحی افراد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ صوبائی وزیر نے زخمیوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل ہمدردی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو اور جی ایم سی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔