لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی نشتر ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر وسیم نے 8500 ممبران پر مشتمل ایک بڑی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی، جسے پارٹی کی مقامی سطح پر ایک بڑی اور مؤثر سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ نشتر ٹاؤن کی تنظیم لاہور کی سب سے بڑی آرگنائزنگ کمیٹی دینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر وسیم کی قیادت میں نشتر ٹاؤن کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنایا جائے گا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مجید غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نشتر ٹاؤن سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستیں جیتے گی۔